جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ہماری پارٹی میں آنے والوں کو لوٹا نہیں کہا جا سکتا ، عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لوٹوں یعنی سیاسی جماعت تبدیل کرنے والوں سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں دوسری پارٹیاں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔لوٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘لوٹے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک مفاد پرست آدمی جو موقع دیکھتا ہے اور ایک کمزور پارٹی سے بڑی پارٹی میں چلا جاتا ہے، یعنی جدھر پاور ادھر لوٹا۔عمران خان کو انٹرویو کے دوران یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک تو اگر کوئی مضبوط پارٹی سے ہماری جماعت میں آتا ہے تو اس کو آپ لوٹا نہیں کہہ سکتے اور دوسرا یہ کہ اگر یہی اعتراض ہے کہ کسی نے پارٹی بدلی ہے تو وہ تو قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی پارٹی چینج کی تھی۔عمران خان کو دوران انٹرویو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ جنہوں نے ہم پر الزام لگایا نواز شریف وہ تو خود تحریک استقلال سے ن لیگ میں آئے، پارٹی بدلنا کوئی جرم نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پارٹی سے انحراف کرنے والے ایم این ایز کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے انہیں لوٹا قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…