منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں 400 فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیئے ، لیفٹیننٹ جنرل ناصر کی مبارکباد

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں کے 400 فراری کمانڈرز جشن آزادی کے موقع پر ہھتیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ، اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ان کو مبارک باد دی اور کہا ہتھیار ڈالنے پر شرمندہ ہونے کی بجائے فخر کرو۔پولیس لائن میں جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کماںڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ تھے ، تقریب میںبلوچستان کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں کئی سالوں سے بلوچ مسلح تنظمیوں کا حصہ 400 کالعدم تنظیم کے کمانڈروں نے ہھتیار ڈال دئیے۔ہتھیار ڈالنے والوں کو سکول کے بچوں نے قومی پرچم اور پھول دئیے ، پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت ان افراد کو 5، 10اور 15 لاکھ روپے تک دئیے جائیں گے۔اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹیینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اس ترقی میں ہمارے شہدا کی خدمات کا بڑا حصہ ہے۔ہتھیار پھینک کر جو افراد قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں یہ ذہین میں رکھے کہ پاکستانی قوم اس پرچم کی حرمت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…