جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

سندھ میں گورنر راج کا معاملہ، وزارتِ داخلہ میں سمری کی تیاری شروع

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) وزارت داخلہ میں سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر سمری کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، جنگ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اہم اجلاس وزارت داخلہ میں طلب کر لیا گیاہے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔

اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزاتِ داخلہ سندھ میں گورنر راج کی سمری وزیراعظم کو بھجوا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گور نر راج لگا دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں تاہم یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنے بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے شیخ رشید کے مشورہ کو پاگل پن قرار دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…