کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسےن کی ہداےت پر حق پرست سےنےٹر ز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اپنی نشستوں سے احتجاجاً استعفوں کے بعد اےم کےوا ےم کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نائن زےرو پر جمع ہوہوگئی ۔ اس موقع پر کارکنان نے دئےے روشن کئے اور استعفوں پر اپنی خوشی کے اظہار کےلئے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کےا۔نائن زیرو پر کارکنان و عوام کا اےم کےو اےم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان اےڈوکےٹ، شبےر احمد قائم خانی ،زرین مجید ، محمد کمال ملک اورسید شاہد پاشا نے استقبال کےا ۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کارکنان و عوام کے ہمراہ حق پرست شہداءکو خراج عقےدت پےش کرنے کےلئے جناح گراو ¿نڈ عزےز آباد مےں قائم ےادگار شہدائے حق پر حاضری دی ، دیئے روشن کیے اورایم کیو ایم کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کا 68ویں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بدھ کی شب جناح گراو ¿نڈ عزیزآباد کا دورہ کیا اور جناح گراو ¿نڈ عزیزآباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ایم کیو ایم کے تحت مورخہ 13اور 14اگست کی درمیان شب پاکستان کے 68ویں جشن آزادی کے سلسلے میں ورائٹی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔جناح گراو ¿نڈ میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں فلم ٹی وی اور اسٹیج کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور قومی نغمہ پیش کریں گے ۔ جشن آزادی کے اجتماع کا مرکزی کیمپ جناح گراﺅنڈ عزیز آباد میںقائم کردیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور جناح گراو ¿نڈ عزیزآباد اور اطراف کی گلیوں کو پاکستانی پرچم ، ایم کیو ایم کے پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا ہے ۔ جناح گراﺅنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے دلفریب اسٹیج تیار کیا جارہا ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، شبیر احمد قائم ،خانی ، سید شاہد پاشا اور نے جناح گراو ¿نڈ عزیزآباد کا دورہ کیا اور تیاریوں کے سلسلے میں مصروف کارکنان کو شاباش دی اور جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میںمصروف کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی انتھک محنت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کا 68واں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائے گی ۔علاوہ ازیں دوروزہ جشن آزادی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔