کراچی(نیوزڈیسک)ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، عوام اس عظیم خوشی کو منانے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں، لیکن اس موقع پر کراچی میں بلندو بالا عمارتوں کو سبز اور سفید روشنیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ 14 اگست میں کچھ وقت ہی باقی اور تیاریاں بھی عروج پر ہیں ۔گلی محلے اور گھر وں کی سجاوٹ تو اپنی جگہ ہے ہی، ساتھ میں سرکاری عمارتیں بھی سبز ہلالی پرچم اور رنگ بہ رنگ روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں۔ اس حسین منظر نے عوام میں وطن سے محبت کا نیا ولولہ پیدا کردیا ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے اس سال سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائی گئی عمارت کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ برقی قمقموں سے سجنے والی سرکاری عمارتوں کا دلکش نظارہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ زندہ قومیں آزادی کا جشن اسی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ یومِ آزادی کے جشن کو منانے کیلئے سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جس کے باعث 14 اگست کی رونقوں کو چار چاند لگ گئے ہیں –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں