جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں ایک ہی روزہ و عید ،اہم فیصلے

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے کے حوالے سے قانون سازی ضروری ہوئی تو کرینگے . جس کے تحت خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی.رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی دو سال کے لئے تعیناتی کی تجویز پر غور کریں گے .خطبے سے پہلے تقاریر اور اشتعال انگیزی سے بچنے کے لئے صرف عربی خطبے پر عملدرآمد پورے ملک میں کرانے کے لئے کوشاں ہیں جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محترمہ نسیمہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت و خدمات ڈاکٹر درشن نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، آگاہی کے لئے کام کر رہے ہیں، عطائی ڈاکٹروں کی روک تھام کے لئے صوبوں سے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کان، ناک کے چھید کروانے اور ٹیکے لگانے کا عمل میں ہیپاٹائٹس بی ارو سی کے پھیلنے کا موجب ہے، غیر سکرین شدہ انتقال خون بھی اس کی وجہ نیہں بن سکتا، حجام بھی اس کی وجہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے غلط انجکشن اگر کہیں تو صوبوں کو بتائیں گے کہ وہ مارکیٹ سے اٹھائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی جگر کے شدید عارضہ کی بڑی وجوہات ہیں، امریکہ کے مقابلے میں حکومت کی کوششوں سے یہ گولیاں انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں ¾مقامی سطح پر اس دوائی کی تیاری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے سروے کے مطابق 13 سے 14 فیصد لوگ اس کا شکار ہیں، یہ دیمک ہے، 2 کروڑ 60 لاکھ لوگ اس کا شکار ہیں، اس معاملہ پر چاروں وزراءاعلیٰ پارلیمانی لیڈروں کو مل بیٹھ کر اس کے بچاﺅ و تدارک کے لئے پالیسی مرتب کرنی چاہیے، سندھ حکومت نے 7 ارب کے پروگرام کا ٹینڈر کیا تھا تاہم مافیا نے اس کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لے لیا جو ابھی تک چل رہا ہے۔ شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ آبادی میں اضافہ کی شرح پر قابو پانا اب صوبوں کی ذمہ داری ہے، وفاق صوبوں کو رہنمائی اور دیگر سامان فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے رائے حسن نواز کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ایم ڈی سی کسی کالج کو بند نہیں کر سکتا، وہ داخلے کو روک سکتی ہے لیکن کالج بند کرنا ان کا کام نہیں، اہم نے ساہیوال میڈیکل کالج بند کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو پی ایم ڈی سی کے لکھے جانے والے خط پر ان سے جواب طلب کیا ہے۔ پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت جملہ پاکستانی حجاج کی سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور 139 عمارتیں کرائے پر لی ہیں جن میں 71 ہزار 684 حجاج کے رہنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکہ میں پاکستان ہاﺅس توسیعی منصوبہ کی وجہ سے گرایا گیا ہے اس کا معاوضہ کےلئے رابطہ کیا ہے امید ہے کہ جلد مل جائے گا تاہم ابھی تک معاوضہ کی رقم کا تعین نہیں ہو سکا۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تمام مسالک کے علماءکی مشاورت سے نظام صلوة رائج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا، ہمارے وقتاً فوقتاً علماءسے رابطے ہوتے رہے ہیں تاکہ اس پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ خطبے سے پہلے تقاریر اور اشتعال انگیزی سے بچنے کے لئے صرف عربی خطبے پر عملدرآمد پورے ملک میں کرانے کے لئے کوشاں ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت متنازعہ تقاریر مانیٹر کی جا رہی ہیں تاہم یہ صوبائی کام ہے، وزارت داخلہ کا باقاعدہ نظام ہے۔ شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نظام صلوة پر عملدرآمد کرانے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کمیٹیاں بنائی ہیں، اس پر عملدرآمد میں وقت لگے گا تاہم توقع ہے کہ اس پر عملدرآمد ہو گا۔ شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز ملک بھر میں عید کے لئے وزارت مذہبی امور نے اجلاس منعقد کیا، اس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو بھی دعوت دی تھی، ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے اور اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کے لئے اگر قانون سازی درکار ہوئی تو کریں گے۔ انہوں نے عائشہ سید کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اوقاف کے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مساجد میں خواتین کے لئے نماز کے لئے الگ جگہ بنائیں۔ شاہدہ اختر علی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین 12 سال سے تعینات ہیں ان میں ہر صوبہ سے ممبران شامل ہیں، دو سال بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی تبدیلی کی تجویز پر غور کریں گے۔ شیخ رشید احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نظام صلوة سے باجماعت نماز میں زیادہ سے زیادہ نمازی شرکت کر سکتے ہیں، اسلام آباد میں 957 مساجد کے علماءکرام کو ایک کنونشن میں بلاکر ان سے نظام صلوة کے حوالے سے رائے لی۔پارلیمانی سیکرٹری رجب علی خان بلوچ نے بتایا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے ملک میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے 15 پلانٹس نصب کئے ہیں، 3 اسلام آباد میں ہیں اور عمر کوٹ میں 8 اور حب میں 4 پلانٹ لگائے گئے ہیں، ایک پلانٹ کی قیمت 70 ہزار روپے ہے اور یہ ایک دن میں 28 لیٹر پانی صاف کرتا ہے، یہ پلانت آسٹریلیا سے منگوائے گئے ہیں اور یہ انتہائی کامیاب تجربہ ہے اس کو مزید وسعت دینے کی ضڑورت ہے، یہ چھوٹا پلانٹ ہے، ایک ایک گھر کے لئے ہے، یہ تجرباتی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں یہ کامیاب ترین ہے، صوبے اور وفاق اگر یہ پلانٹس منگوانا چاہیں تو یہ بہترین ہے۔اجلاس کے دور ان طاہرہ اورنگزیب کے اگست میں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے دیہی علاقوں میں پنشنروں کو پنشن میں 7.5 فیصد اضافے کی عدم ادائیگی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ یہ توجہ مبذول نوٹس درست ہے، نہ صرف نہیں 7.5 فیصد اضافی پنشن بلکہ 25 فیصد ہاﺅس رینٹ الاﺅنس کی بھیرقم ملنی چاہیے تھی، مرکزی حکومت نے جولائی کے وسط میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا اس پر کام ہو رہا ہے، آئندہ ماہ بقایا جات سمیت اضافی رقم ادا کر دی جائے گی۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں پنشنروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…