بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے نکلنا مشکل ہو گیا، روسی فوج کا پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

کیف(این این آئی) جنوبی اور مشرقی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔روسی فوج کی یوکرین کے مغربی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے اور

روسی فوج نے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں ریفرنڈم کروانیکا فیصلہ کیا ہے اور یوکرین کے جنوبی شہر کیرسون میں ریفرنڈیم کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔دوسری جانب روس کی کیف پر چڑھائی کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئی ہیں اور یوکرین سے روس نقل مکانی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے باعث مشرقی اور جنوبی یوکرین میں پاکستانیوں کے لیے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔روسی فوج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مشرقی اور جنوبی یوکرین میں پھنسے پاکستانی روس جا سکتے ہیں۔ادھر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانس اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو حملے کرنے سے روکیں۔امریکا نے یوکرین کی مدد کے لیے مزید 200 ملین ڈالر کا اسلحہ اور فوجی سازو سامان دینے کی منظوری دیدی ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین بھیجے گئے نیٹو اور امریکی اسلحے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…