پشاور(نیوزڈیسک) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅ نے سےنےٹ آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی طرف سے کالاباغ ڈےم بنانے کی حماےت کو افسوس ناک قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ کالاباغ ڈےم جےسے متنازعہ اےشوکو چھےڑنے سے گرےز کرنا چاہیے کیونکہ اس مسئلے پر صوبہ خےبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے عوام کے شدےد تحفظات ہیں۔اپنے اےک بےان میں انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈےم کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو چکا ہے اور مزےد اس مسئلے پر سےاست چمکانے سے گرےز کرنا ہو گاکیونکہ اس قسم کے متنازعہ اےشوز بار بار اٹھانے سے فےڈرےشن کو نقصان پہنچنے کا اندےشہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈےم کے خلاف صوبہ خےبر پختونخو،سندھ ا اوربلوچستان اسمبلیوں کی طرف سے متفقہ قراردادےں منظور ہو چکی ہیں لہٰذا اس منصوبے کی حماےت ملک کے تےن اکائیوں کی اسمبلیوں کی مخالفت کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ منصوبہ سے نہ صرف پختون متاثر ہوں گے بلکہ ےہ منصوبہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کےلئے بھی ناقابل قبول ہے لہٰذا حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اس مسئلے کو چھےڑنے سے گرےز کرتے ہوئے بھاشا اور منڈا ڈےم کی تعمےر پر توجہ مرکوز کرے۔انھوں نے کہا کہ بھاشا اور منڈا ڈےم کی تعمےر سے نہ صرف سےلاب کے خطرات میں کمی آئے گی بلکہ پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی کے پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔