کوئٹہ(نیوزڈیسک)جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ، پنجگور اور دیگر علاقوں میں پہاڑوں پر جانے والے مزاحمت کار حکومت کے پُرامن بلوچستان منصوبے کے تحت ہتیھار ڈالیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابقان ہتھیار ڈالنے والوں کو منصوبے تحت فی کس 5 سے 15 لاکھ روپے کے علاوہ ان کے بچوں کو تعلیم اور صحت اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں کالعدم تنظمیوں کے اہم کمانڈرز بھی شامل ہوں گے۔ مزاحمت کار گزشتہ کئی سالوں سے پہاڑوں پر مورچہ بند تھے۔ پرامن بلوچستان منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ –