ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز خٹک اور ان کے خاندان کے افراد (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیں عدم اعتماد پراسٹبلشمنٹ کی سپورٹ نہیں چاہیے،اگر وہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتے تو ہم بھی سیاست میں ان کوڈسکس نہیں کرتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیردفاع پرویز خٹک اور ان کے خاندان کے افراد (ن)لیگ سے رابطے میں ہیں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ یہ سوال کریں تحریک انصاف میں سے کون رابطے میں نہیں ہے،تحریک انصاف کے رابطے کرنے والے چند افراد کے تو میرے موبائل فون میں بھی شواہد ہیں۔پرویزرشید نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں شک نہ ہواس لیے نام نہیں بتا رہا ہوں،اتحادیوں یا ناراض اراکین کو لین دین نہیں بلکہ گفتگو سے اپنے موقف پر لارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان ان رہنماؤں کے نام بتائیں جن کو ہم نے رقم کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرحکومت بنانے کا سورج طلوع ہوگیا ہے، عمران خان نے مائنس نواز سے سیاست شروع کی لیکن آج سیاست میں ہر جانب نواز پلس پلس پلس ہے اورسب اداکار،فنکار،اسکرپٹ رائٹرمائنس ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ سیاست میں راولپنڈی کو تجزیے میں شامل کروں،پنڈی کوسیاست سے دوررکھناچاہیے اور پنڈی کی سیاست سے دوری ہمارے لیے خوشخبری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنڈی کا سیاستدان حیلے بہانوں سے ذکر کرتا ہے کہ پنڈی والوں کو سوچنا چاہیے کہ کب تک وہ ایسے غیر ذمہ دار سیاستدان کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے، ہمیں عدم اعتماد پراسٹبلشمنٹ کی سپورٹ نہیں چاہیے،اگر وہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتے تو ہم سیاست میں ان کوڈسکس بھی نہیں کرتے۔پرویزرشید نے کہا کہ اپنے معاملات کو خود سلجھا سکتے ہیں اور کسی بھی غیر سیاسی قوت کی ہمیں ضرورت نہیں ہے،

اتحادی حکومتی کشتی میں سوار نہیں تاہم ہمارے ان سے رابطے اور ملاقاتیں ہورہی ہیں،ترین گروپ جب اپنا فیصلہ کرے گا تو ان سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خالی کنستر ہیں اور خالی کنستر کی آواز بہت نکلتی ہے،جس آدمی کا ظرف جتنا کم ہوتا ہے اس کی آواز میں اتنی زیادہ جارحیت ہوتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں اور مریم ان کو تسلیم کرتی ہیں، وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،ابھی صرف عدم اعتماد کا فیصلہ ہوا ہے، نوازشریف جب وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کریں گے تو اتحادیوں سمیت سب کو اعتماد میں لیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…