اسلا م آباد(نیوزڈیسک) عید الفطرپرپانچ چھٹیاں کرنے کے بعدایک مرتبہ پھرسرکای ملازمین کوجشن آزادی پربھی تین چھٹیاں کرنے کومل جائیں گی ۔جمعہ کے روزسرکاری دفاترجشن آزادی کی وجہ سے بند رہیں گے جبکہ بعض ادارے ہفتہ میں دوچھٹیاں کرتے ہیں اورجن اداروں میں صرف اتوارکوچھٹی ہوتی ہے وہ بھی ایک چھٹی لے کراپنے اہل خانہ کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیاں منائیں گے اس طرح جشن آزادی پرسرکاری ملازمین تین چھٹیاں منائیں گے ۔جمعہ سے شروع ہونے والی چھٹیوں کی وجہ سے ایک بارپھرگھروں سے دوردوسرے شہروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کے گھروں کوجانے کےلئے گاڑیوں کے اڈوں اورریلوے سٹیشنوں پررش نظرآرہاہے اورٹرانسپورٹرز اس باربھی حسب روایت من مانے کرائے وصول کرنے میں مصروف ہیں لیکن پھربھی سرکاری ملازمین کے لئے جشن آزادی پرتین چھٹیاں کسی پرائزبانڈنکلنے سے کم نہیں ہیں ۔