گوجرانوالا/ سکھر(نیوزڈیسک) خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں آزادی ریلی نکالی گئی جو سیالکوٹی دروازے سے شروع ہوئی اور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے گوندلوالہ چوک پر پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی۔ خواجہ سراء نے ہاتھوں میں بینرز اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ خواجہ سراء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ساتھ لگائے اور پاکستانی ملی نغموں پر خوب ٹھمکے بھی لگائے۔ خواجہ سرائوں کو سڑک پر دیکھ شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور اپنے موبائل فون سے ان کی تصویریں بناتے رہے۔ خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاکستانی ہیں اور انہیں جشن آزادی کی اتنی خوشی ہے جتنی کے عام آدمی کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بڑی کامیابی سے دہشگردوں کا خاتمہ کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے –