کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور نظام بہتر بنانے کیلئے جدید نظام پر عمل درآمد شروع کردیا ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں سگنلز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے شروع کردے ہیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزری خصوصاً سنگل توڑنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کا نمبر مانیٹرنگ کے زریعے نکالاجائے گا جس کے بعد متعلقہ گاڑی مالک کوخلاف ورزی کے وقت اورتصویر کے ساتھ چالان گھر بھجوایا جائے گا جو قانون کے مطابق مقررہ وقت پر جمع کروانا ہوگا، چالان جمع نہ کروانے کی صورت میں مزید کاروائی عمل میںلائی جائے گا ، اس نئے فیصلے سے متعلق ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹریفک حادثات میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے قوانین کی پاسداری سے بچاﺅ ممکن ہوسکے گا اس کے علاوہ ٹریفک قوانین مزید موثر ہونے کے ساتھ ساتھ رشوت جیسے غیر قانونی کام کو بھی روکنا ممکن ہوگا