اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے مطابق قرار دے دیا۔ جاری بیان کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اقدام آئین کے مطابق ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اسپیکر سات روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی بالادستی کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، قومی اسمبلی اجلاس نا بلانے کی صورت میں غیر ریاستی عناصر کو غیر سیاسی مہم جوئی کا موقع ملے گا۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی طرح کے حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔