جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم کے استعفوں سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو جائےگا، فضل الرحمان

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں پر تشویش ہے اور اس سے ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے استعفے دیئے جانے پر تشویش ہے اور اس طرح سے ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کسی بھی پارٹی سے ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی جماعت سے ایسا اختلاف نہیں کہ یہ جماعت پارلیمنٹ میں کیوں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فرد یا جماعت اسمبلی سے استعفیٰ دے لیکن اگر کوئی فرد یا جماعت خود استعفیٰ دے تو پھر ہمارا موقف وہی ہو گا جو تحریک انصاف کے معاملے پر تھا، حکومتی ارکان کی جانب سے ماضی کے فیصلوں کی روشنی میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کی اسمبلی میں واپسی کا راستہ موجود ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں مجھے یہ ذمہ داری سوپنی گئی کہ ایم کیو ایم کو مناو¿ں، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کروں گا اور کوشش ہو گی کہ معاملے کو بہتر اندار میں حل کیا جائے تاکہ ملک میں سیاسی بحران پیدا نہ ہو، کوشش ہو گی کہ ایم کیو ایم کو باعزت طریقے سے واپس اسمبلی میں لے آئیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کسی صورت قومی اسمبلی سے جانے نہیں دیں گے، متحدہ اراکین کو ایوان میں رہ کر اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…