منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

میکڈونلڈ، پیپسی اور کوکاکولا کا روس میں کاروبار معطل کرنے کا اعلان

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

ماسکو (این این آئی)دنیا کے مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ میکڈونلڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں اپنے 847 ریستوران بند کر رہا ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بند کیے جانے والے کاروبار میں ماسکو کے قلب پشکن سکوائر میں سنہ 1990 میں کھولا گیا پہلا ریستوران بھی شامل ہے جس کو سوویت یونین کے خاتمے پر امریکی کیپیٹلزم کی علامت کے ابھرنے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشروبات بنانے والی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں پیپسی اور کوکا کولا نے روس میں اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد متعدد بین الاقوامی کمپنیوں پر امریکہ اور یورپی ملکوں کے صارفین کی جانب سے آن لائن دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ماسکو حکومت سے روابط منقطع کریں۔کوکا کولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو یوکرین میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ایپل اور ویزا سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیاں روس میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں۔پیپسی کو نے جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات کو دیکھتے ہوئے ہم پیپسی کولا کی مصنوعات کی روس میں فروخت معطل کر رہے ہیں اور ان میں سیون اپ اور مرنڈا بھی شامل ہیں۔’یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ملکوں کی حکومتیں اور بڑی کمپنیاں روسی صدر پوتن کے خلاف مختلف اقدامات کر رہی ہیں جن میں کئی طرح کی پابندیاں شامل ہیں۔ایپل، گوگل، نیٹ فلکس اور ایڈورٹائزنگ گروپ ڈبلیو پی پی نے روس سے کاروباری روابط منقطع کیے تو دیگر کمپنیوں پر صارفین کا د باؤ بڑھا کہ وہ بھی ایسے ہی فیصلہ کریں۔میکڈونلڈ جس نو فیصد ریونیو اور تین فیصد منافع روس سے آتا ہے نے پہلے کہا تھا کہ وہ کاروبار بند نہیں کرے گی۔ نئے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عارضی طور پر کاروبار بند کیا جا رہا ہے لیکن ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…