لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے قصور واقع پر حکومت پنجاب سے بالکل مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کو ملٹری کورٹ کے حوالے کیاجائے ۔ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تہمینہ درانی نے غیر معمولی سیاسی ٹویٹ میں کہا جب تک عدالتی نظام میں اصلاحات نہیں ہو جاتیں قصود واقع کی تحقیقات ملٹری کورٹ کے حوالے کیاجائیں ۔قصور جنسی زیاتی کیس کے حوالے سے اسی قسم کے مطالبات پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم یگ ق پاکستان عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کی طرف سے بھی سامنے آئے تھے ۔ اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں تہمینہ درانی نے کہا تھا ” سول گورنمنٹ کو پاک فوج کی مدد کی ضرورت ہے ، یہ پوری قوم سوال ہے اسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ۔ شہباز شریف کی اہلیہ قصور واقع پر پنجاب کے قانون اور پارلیمانی وزیر ثناء اللہ کے بیان سے مطمئن نہیں ہیں جو انہوں نے مقامی ٹیو ی چینل کو دیا تھا ۔ رانا ثناء اللہ نے مقامی ٹی وی چینل پر یہ بات کہی تھی ۔ یہ زمین کا تنازعہ ہے جسے جنسی زیادتی کا رنگ دے کر میڈیا میں اچھالا جارہاہے ۔ انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کو مبارکباد دی تھی کہ وہ اس کیس کو زمین کے تنازع کے حوالے سے پیش کررہاہے ، رانا ثناء اللہ کے مقامی ٹی وی چینل پر دیے گئے اس بیان پر تہمینہ درانی صاحب نے ٹویٹ کیا ،، رانا صاحب مجھے شرمند ہ نہ کریں ۔ ایک اور ٹویٹ میں قصور واقع میں مشتبہ افراد پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ، اگر میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب ہوتی تو ایسا فیصلہ کرتی جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔