تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، نجی ٹی وی کی خبرکے مطابق عارف علوی کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے تاثر مل رہا ہے کہ اس میں متحدہ قومی موومنٹ کا ہاتھ ہے ، دھمکیاں مختلف ذرائع اور طریقوں سے دی جارہی ہیں ، عارف علوی نے کہا کہ دھمکیوں کے حوالے سے وہ آئندہ اجلاس میں تحریک پیش کریں گے تاکہ اس کی تحقیقات کی جاسکیں ، واضح رہے کہ کچھ روز قبل نبیل گبول نے بھی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ متحدہ کے قائد کی طرف سے انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس کیلئے انہیں سیکیورٹی مہیا کیا جائے ۔