لندن(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی لندن کی قیادت نے مائنس ون فارمولے پر عملدرآمد کے پیش نظر اراکین کے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ رابطہ کو مختلف ذرائع سے مائنس دن فارمولے پر تیزی سے کام ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد سینئر ڈپٹی کنویز ندیم نصرت نے اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی تجویز دی ۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں نے بھی متحد ہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے قومی صوبائی اور سینیٹ سے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے کو اندرونی اختلافات قرار دیدیا ہے ۔ نجی ٹی وی بیورو چیف فہیم صدیقی کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحد ہ کے استعفوں کا مقصد حکومت پر دبائو ڈالنا نہیں ہے بلکہ یہ پارٹی کے اندرونی معاملات کا نتیجہ ہے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین نے اسمبلیوں سے استعفیٰ الطاف حسین کے دبائو پر دیے ہیں کیوں کہ پارٹی میں مائنس ون فارمولے پر تیزی سے کام جار ی ہے اور کچھ اراکین ورہنما کی جانب سے آئند ہ کچھ دنوں میں نئے گروپ کا اعلان کرنے کا امکان تھا ۔