ہری پور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں سارے رشتہ دار دکھائی دیتے ہیں ، خان صاحب کو ہری پور میں اپنے سسرال میں زبردست استقبال ملا ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کی بیوی ہونے پر فخر ہے وہ حقیقی لیڈر ہیں ، میں ہری پور میں آپ کے پاس آئی ہوں ہمارے امیدوار کو کامیاب کروا کر میری عزت رکھیں ، تحریک انصاف عوامی مسائل کے حل کیلئے دل و جان سے کام کر رہی ہے ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کے حل کیلئے ہم سب کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ملک میں خوشحالی آئے اور ترقی کا دور شروع ہو ۔ واضح رہے کہ ہری پور میں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے حلقہ 19 میں 16 اگست کو پولنگ ہوگی جس کیلئے تحریک انصاف اپنی بھرپور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔