بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے، نیٹو

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے فوری اور بغیر کسی شرط کے جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔نیٹو سربراہ

نے صدر پیوٹن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سفارتکاری میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ تنازعہ یوکرین سے آگے نہ پھیلے۔ نیٹو چیف نے کہا کہ وہ سفارت کاری کے لیے آپشنز کھلے رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی متفق ہیں کہ یوکرینی فضائی حدود میں نیٹو کا کوئی طیارہ نہیں ہوناچاہیے جبکہ وہ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ نیٹو افواج یوکرینی زمین پر نہیں ہونی چاہیے۔ نیٹو چیف کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو روس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔دریں اثنا نیٹو نے یوکرین میں نو فلائی زون قائم کرنے کا یوکرین کا مطالبہ مسترد کردیا۔نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے قیام سے جنگ دیگر یورپی ملکوں تک پھیل سکتی ہے۔اتحادیوں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود میں نیٹو کا کوئی طیارہ موجود نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی نیٹو افواج یوکرین میں ہونی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…