اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، جرم اور سیاست دو الگ الگ چیزیں ہیں ، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطیوں کو تسلم کرکے آگے بڑھنا چاہیے ، کراچی آپریشن کسی شخصیت کے خلاف نہیں، قائد اعظم طاقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے تھے ، انہوں نے قلم کی تحریر اور اپنی تقریر سے مسائل کا حل تلاش کیا ، بندوق اٹھا کر یا دہشت گردی سے مسائل ختم نہیں ہوتے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ، ووٹرز کو حق ہے کہ وہ اپنی زندگی سکون سے گزریں ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ خالص سیاسی ہے