کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں چار پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے وزارت داخلہ نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔کورنگی میں پولیس اہلکاروں کا قتل، وزارت داخلہ نے پہلے ہی الرٹ جاری کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کا نشانہ بنانے کی اطلاع خط کے ذریعے دی۔ خط میں خبردار کیا گیا کہ کالعدم خان زمان گروپ کے چھ دہشت گرد کراچی میں داخل ہوگئے ہیں۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے دہشتگرد حب کے قریب رہائش پذیر ہیں۔ دہشتگرد نوجوان اور تربیت یافتہ ہیں۔ خط میں انتباہ کیا گیا تھا کہ ویسٹ زون کی پولیس دہشت گردوں کا ہدف ہوسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں