لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے سانحہ قصور میں نام آنے پر رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، جرم ثابت ہونے پر ان سے استعفیٰ لے لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)سانحہ قصور میں ملزموں کی پشت پناہی کرنے کے الزام پر اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید کے خلاف انکوئری کرے گی۔ اگر جرم ثابت ہو گیا تو ان سے استعفیٰ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک احمد سعید سے قصور زیادتی کیس میں ملزموں کو بچانے کے لئے پولیس کو رقم دینے کے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ ملک احمد سعید پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزموں سے پچاس لاکھ روپے لئے جن میں سے بیس لاکھ روپے پولیس کو دیئے گئے۔