آگرہ(این این آئی)آگرہ میںمغل شہنشاہ شاہجہاں کے367ویں تین روزہ عرس کے تیسرے روز اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک شخص نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شاہجہاں کے عرس کے موقع پر منگل کو تاج محل کے احاطے میں ایک شخص نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تووہاں افراتفری مچ گئی اور موقع پر موجود ہجوم نے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا۔افراتفری کا ماحول دیکھ کر سی آئی ایس ایف کے سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور ہجوم نے اسے سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔