اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغان عوام کیلئے ایک اورسہولت معطل کردی،پاکستان نے کابل میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے افغان طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف عارضی طور پر معطل کئے ہیں ۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان اختر منیر نے ٹیلیفون پر این این آئی کو بتایا کہ تقریباً چھ ہزار طلبہ نے اس سال پاکستانی سکالر شپس کیلئے درخواستیں جمع کی تھیں اور سکالر شپ کے حصول کیلئے لازمی انگریزی ٹیسٹ کیلئے موجودہ حالت میں انتظامات مشکل تھے اسی لئے سکالرشپس کچھ عرصہ کیلئے ملتوی کر دیئے ہیںتاہم ترجمان نے کہا کہ حالات کی بہتری کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائیگا ۔ پاکستان ہر سال تقریباً 600 میڈیکل اور انجینئرنگ کے سکالرشپ کے علاوہ ہزاروں سکالر شپ افغان طلبہ کیلئے وقف کرتا ہے ۔