صفدر آباد(نیوزڈیسک) مسلم لےگ ن کے رہنما ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے سجاد حیدر گجر نے کہا ہے کہ چےن سے اےل اےن جی کی درآمد کے لئے 700کلومےٹر پائپ لائن کی تعمےر کاآغاز ہوگےا ہے، حکومت پنجاب 2018ءتک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چےت کر تے ہوئے کےا انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ءتک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ءتک حاصل کر لیا جائے گا