پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکی احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اوراربوں روپے کرپشن کے الزام مےںگرفتارسابق وزیراعلی حیدرخان ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔بدھ کے روز اربوں روپے کے کرپشن اور غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں ملوث سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی کے مشیر سید معصوم شاہ (ایس ایم ایس ) کو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا نیب کی جانب سے گرفتارملزم سید معصوم شاہ کو 15 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد سابق وزیر اعلی کے مشیر سید معصوم شاہ کا 12 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات جاری کردیئے احتساب عدالت کی جانب سے سید معصوم شاہ کو ریمانڈ کے بعد نیب کی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا نیب ذرائع کے مطابق ایس ایم ایس کے نام سے سابق دور میں شہرت پانے والے سید معصوم شاہ پر کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے جن میں ملزم کے دوبئی میں بینک اکاو ¿نٹ،ملک کے مختلف حصوں میں 12 پلاٹس 3 کوٹھیاں اور امریکہ کے مہنگے ترین دورے شامل ہیں سید معصوم شاہ کو منگل کے روز نیب خیرپختونخوا نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا ۔۔