پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جنسی تشدد ملک کا سب سے اہم اور بڑا مسئلہ ہے، قصور میں جو ہوا یہ ہر شہر کا مسئلہ ہے لاکھوں بچے جنسی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔پشاورکے مقامی ہوٹل میں بے گھر بچوں کے لیئے سینٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ قصور کے معاملے پر پنجاب حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے حکومت قصور کے واقعات سے آنکھیں نہ چرائے جو ثبوت ملے ہیں کیا وہ جھوٹے ہیں کیا 284 بچے جھوٹ بول رہے ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 41 فیصد آبادی 16 سال سے کم عمر افراد کی ہے ان کی حفاظت ہونی چایئے شہروں میں سٹریٹ چلڈرن جنسی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں بہت جلد سٹریٹ چلڈرن کے لیئے شلٹر بنائے جائیں گے جن میں دو ہزار بچوں کی گنجائش ہو گی۔رےحام خان کاکہنا تھا کہ بے گھر بچوں کو شلٹر میں تربیت اور مثالی تعلیم دی جائے گی ا ±ن کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے،خیبرپختونخوا پر دہشت گردی اور قدرتی آفات سمیت کئی آزمائشیں آئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں