راولپنڈی (نیوزڈیسک )آرمی چیف نے قوم کو خوشخبری سنادی-آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے اور اب شمالی وزیرستان کے چند محدود علاقوں سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شما لی وزیر ستان سے دہشت گردوں کی باقیات کو بھی صاف کردیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے وریر ستان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اگلے مورچوں پر موجود فوجی افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کی۔جنرل راحیل شریف کو آپریشن کمانڈر کی جانب سے آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فرار کے تمام راہیں محدود کر دی گئی ہیں تاکہ دہشت گردوں کی جڑ سے ختم کیا جائے۔دہشت گردوں کا اندرونی اور بیرونی سہولت کاروں سے رابطہ ختم کیا گیا تاکہ دہشت گردوں کی انتظامی اور مالی معاملات کی رسدمکمل طور پر کاٹ دی جائے اور دہشت گردوں کو آبادی والے علاقوںسے دوررکھاجائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں