بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، ایک ووٹ انتہائی اہم ہے، زرداری کا سراج الحق سے مکالمہ

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات کے دوران کہا ”آپ کے پاس ووٹ لینیآیا ہوں، آپ اپنا کردار ادا کریں“۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان منصورہ میں ہونیوالی ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے واضح طور

پر کہا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہے اور آپ کا ایک ووٹ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ دیں کیونکہ ماضی میں ایک ووٹ کم ہونے سے بل پاس ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے، داخلی و خارجی محاذوں پرحکومت مکمل پسپائی اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پر کوئی بھی تحفظات ہیں، ہمیں بتائیں انہیں دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات پر آپ کے مؤ قف کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت سب سے پہلے الیکشن اصلاحات کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اس پر کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ تجاویز کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں رکھیں گے، اس کے بعد جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ابھی تک اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…