کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2013ءکو منظور کر لیا گیا ، بل وزیر بلدیات ناصر شاہ کی طرف سے جمع کروا یا گیا ، ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ 25سال سے کم عمر شہری بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے ، ہر یونین کونسل میں چیئر مین اور وائس چیئر مین سمیت چار جنرل ممبر ز شامل ہونگے ، ترمیمی بل کے متن کے مطابق خواتین کی نشستیں 22فیصد سے بڑھا کر 23فیصد کر دی گئی ہیں ، جبکہ نوجوانوں کی 5فیصد نشستیں ہونگی ، ترمیمی بل میں دہری شہریت رکھنے والوں کو بھی الیکشن کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ پولنگ مرحلہ وار کروانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے