لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قصور واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ گڈ گورنینس کے دعویٰ دار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عوام میں بے حد مقبول ہیں تو بذریعہ سڑک قصور جاکر دکھائیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی چند افسران کی معطلیاں محض ڈرامہ ہے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد بھی ایسا ڈرامہ رچا کر خود کو بچانے کی کوشش کی گئی ،طاہر القادری نے بچوں اور بچیوں کو تحفظ نہ ملنے پر کہا کہ حکمرانوں کو اقتدار کی مسند پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ۔