لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے لندن سے واپسی پر ایئر پورٹ پر قانون کی خلاف ورزی کر ڈالی ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق حمزہ شہباز اپنی فیملی کے ساتھ آج پی کے 758فلائیٹ سے لاہور ایئر پورٹ اترے ، جہاں انہوں نے خود گاڑی چلاتے ہوئے رن وے توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کر ڈالی ، واضح رہے کہ رن وے کو توڑنے کی اجازت صرف صدر ، وزیر اعظم کو ہو تی ہے ، وفاقی وزراءبھی ایئر پورٹ رن وے کو اس طرح عبور نہیں کرسکتے