ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کامران کو تھپڑ مارنے پر حارث رؤف کی طلبی جانتے ہیں میچ ریفری نے کیا کہا ؟

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی

مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیا تاہم ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی اسپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا، کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران حارث کی گیند پر کامران غلام سے کیچ چھوٹ گیا تھا، اسی اوور میں حارث کی گیند پر فواد احمد نے کیچ پکڑا تو کامران غلام حارث سے خوشی سے ملنے آئے تاہم حارث نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…