راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں تمام سرکاری اداروں کا اسٹیشنری سمیت تمام ضروری اشیاءسامان کی خریداری وبلنگ کانظام مکمل طورپر آن لائن کردیاگیا ہے ، اس سلسلہ میں باقاعدہ طورپر پنجاب پر کیور منٹ سسٹم بنایا گیا ہے اور محکمہ تعلیم ، ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ ، سول ڈیفنس سمیت نظام صوبائی اداروں کے سربراہان کو سختی کیساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سال بھر میں تمام سامان کی خریداری کے بل آن لائن اپ لوڈ کریں گے ۔ اس نظام کا مقصد اداروں کی ان ڈور خریداری میں کرپشن کاخاتمہ کرناہے ۔