اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے قصورمیں پیش آنے والے ویڈیو سکینڈ ل کی تحقیقات اورلواحقین کوملنے کے لئے جب قصورآئے اوروہاں پرانہوں نے اس واقعہ کے بارے میں پریس کانفرنس کی ۔مشتاق سکھیراجب پریس کانفرنس ختم کرنے کے بعد کانفرنس روم سے باہرنکلے تومشتعل افراد اورمتاثرین ویڈیو سکینڈل کے رشتہ داروں نے ان کے خلاف نعرے لگائے اوراس موقع پرایک شخص نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کوجوتادے ماراجس کے بعد مشتاق سکھیراجلدی میں ہی سخت سکیورٹی میں قصورسے واپس چلے گئے واضح رہے کہ اس سے قبل کئی ممالک کے صدور،وزرائے اعظم ،وزراءاورکئی اہم شخصیات کوبھی مظاہرین جوتے مارتے رہے ہیں ۔امریکی صد رجارج بش کوبھی ایک امریکہ میں ایک شخص نے جوتاماراتھاتوقصورمیں آئی جی پنجاب کوجوتامارنے کے واقعہ کے بعد مشتاق سکھیرابھی جوتاکلب کے ممبربن گئے ہیں ´