لاہور(نیوزڈیسک)قصور سکینڈل،عالمی ادارہ بھی میدان میں آگیا،حکومت کو شدید پریشانی کا سامنا،یونیسیف جنوبی ایشیا کے مقامی نائب ڈائریکٹر فلپ کوری نے قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے حکومت بچوں کے ساتھ زیادتی کے خوفناک واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپ کوری نے مزید کہا کہ کسی بچے کو تشدد، بدسلوکی یا استحصال کا شکار نہیں بننا چاہیے، قصور میں ہونے والے سنگین نوعیت کے جرائم کے بعد یہ بات زور پکڑتی ہے کہ بچوں کو اس قسم کی بدسلوکی سے ہر صورت بچایا جائے۔ضلع قصور میں گذشتہ کئی سالوں سے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی رپورٹس انتہائی خوفناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیسیف پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے اور جرم کی نوعیت سے بخوبی واقف ہے۔فلپ کوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے خوفناک واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یونیسیف مقامی اور قومی حکام سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ کوئی بچہ ایسے خوفناک واقعات کا شکار نہ ہوسکے۔