اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض اراکین پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں متحد ہوگئے، (آج) بدھ کو ناراض عہدیداران سے ملاقات کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائیگی، ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی کے ناراض رہنماﺅں سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تحریک چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین جسٹس ریٹائر ڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں متحد ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تحریک چلانے پر غور کیا جارہا ہے اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین14 اگست کو لاہور میں اہم پریس کرینگے ۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے مشاورت کی اور فیصلہ کیا کہ وہ (آج) لاہور میں پی ٹی آئی کے صوبائی ناراض عہدیداران سے ملاقات کر ینگے اور پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تحریک چلانے پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق مشاورت میں جسٹس وجیہہ الدین نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی میں ناراض اراکین کو انصاف دلائینگے اور پارٹی میں نا انصافی کا شکار کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے اس سلسلے میں پارٹی کے اندر اپنی جدوجہد کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی کو ہر صورت میں قبضہ مافیا سے پاک کرینگے۔