لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،حکومت کے نئے متوقع فیصلے پر امیدوار پریشان،پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی حکمت عملی بنا لی، بلدیاتی انتخابات 2کی بجائے 3مراحل اور ہر مرحلہ میں تین ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے دو کے بجائے تین مراحل میں کرانے کی تجویز دی ہے جس کے تحت صوبے میں پہلے مرحلے میں نو اکتوبر کو لاہور ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں انتخابات ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال میں 11نومبر تک انتخابات کرانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح تیسرے مرحلے میں ڈی جی خان ، بہاولپور اور ملتان ڈویژن میں دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز ہے۔