لاہور(نیوزڈیسک)جنسی زیادتی کے دو اور واقعات،شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے،نوٹس پر نوٹس، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے غازی آباد میںبد اخلاقی کے بعد 13سالہ لڑکے کو قتل کرنے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلی نے سوگوار خاندان سے تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان قانو ن کے مطابق قرار واقعی سزاسے بچ نہیں پائےں گے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی-علاوہ ازیںوزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے میںزیادتی کے بعد 7سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کڑی سے کڑی سزا کے حقدار ہیں- متاثرہ خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے اورواقعہ میں ملوث ملزمان اپنے کئے کی سزا ضرور بھگتیں گے-