جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پر تیار کئے جانے والے میزائل بردار جہاز کی بنیاد رکھنے کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی،وائس ایڈمرل ہشام بن صدیق ،وائس چیف آف نیول اسٹاف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل زیڈ ایم عباسی اور کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ میزائل بردار جہاز جدید ڈیزائن اور تکنیک سے مزین میزائل سسٹم کا حامل کثیر المقاصد جہاز ہے جس میں ملکی ساختہ آلات حرب نصب ہیں۔اس جہاز کی لمبائی 63 میٹر اور چوڑائی 8.8 میٹر ہے جبکہ اس کی رفتار30 ناٹ اور رینج 1000 ناٹیکل میل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل ہشام بن صدیق نے اس جہاز کی تعمیر کے اہم سنگ میل کی بر وقت تکمیل کو سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ مشترکہ طور پر مقامی سطح پرجہاز سازی میں خود انحصاری کا اہم ہدف حاصل کریں گے۔انہوں نے شپ یارڈ کی کارکردگی کو مزید سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی شپ یارڈ نے جدید جہاز سازی کی ٹیکنالوجی میں مہارت کا چیلنج نہ صرف پورے اعتماد کے ساتھ قبول کیا ہے بلکہ مشینری،آلات اور مہارت میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔حالیہ سالوں یں جہاز سازی کے تمام منصوبوں کی ماہرانہ اور بروقت تکمیل اس کی روشن مثال ہے۔اس سے قبل رئیر ایڈمرل سید ناصر حسن شاہ منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ یہ میزائل بوٹ اس طرز کا تیسرا پراجیکٹ ہے جو کہ پاکستان کے قابل بھروسہ دوست چین کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے شپ یارڈ میں جاری دیگر منصوبوں کا بھی ذکر کیا جن میں پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانےوالے 17000 ٹن فلیٹ ٹینکر اور2 لینڈنگ کرافٹس شامل ہیںاس کے علاوہ پاکستان آرمی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لئے تعمیر کئے جانے جہاز بھی کراچی شپ یارڈ کے پراجیکٹس کا حصہ ہیں۔ایم ڈی شپ یارڈ نے وزارت برائے دفاعی پیداوار اور بالخصوص پاک بحریہ کے تعاون اور سرپرستی کا شکریہ ادا کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ شپ یارڈ نے حالیہ سالوں میں جو ساکھ قائم کی ہے اس کو برقرار رکھتے ہوئے تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔تقریب میں چین،ترکی،پاک بحریہ،سرکاری اور نجی اداروں کے اعلیٰ حکام اور شپ یارڈ کے افسران شریک تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…