کراچی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے حماد صدیقی ،عارف ،عدنان ،نعیم ،اخلاص اور شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں محبت سندھ ریلی فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ واقعے کا ایک ملزم عامر عرف سرپھٹا گرفتار ہے تاہم حماد صدیقی ،عارف ،عدنان ،نعیم ،اخلاص اور شہزاد اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ 2012میں محبت سندھ ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم ریلی میں فائرنگ کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مشتعل افراد نے کروڑوں روپے مالیت کی املاک نذر آتش کردی تھیں ۔