کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کیس کے بعد اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر ڈالرز اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کیس کے بعد اے ایس ایف نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔بالاآخر اے ایس ایف کی کوششیں کارآمد ثابت ہوئیں اور ڈالر اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی۔ اے ایس ایف حکام نے غیر ملکی ائرلائن کے ذریعے کراچی سے دبئی جانے والے مسافر سے چالیس ہزار ڈالر بر آمد کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق مسافر کے قبضے سے ڈالر اے ایس ایف کے سرچ کاﺅنٹرپر بر آمد ہوئے جس کے بعد مسافر کو آف لوڈ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔