اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔ واضع رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔