لاہور(نیوزڈیسک) نیب نے سابق وزیراعلی امیرحیدرہوتی کے مشیرمعصوم شاہ کوگرفتارکرلیاہے ۔نیب نے معصوم شاہ کوکک بیکس اورناجائز بھرتیوں میں کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتارکیاہے ۔نیب کی ٹیم نے معصوم شاہ کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتارکیاگیا۔نیب کے مطابق معصوم شاہ پرکرپشن کے سنگین الزامات ہیں ۔انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی اوران کے گھرکے لاکرسے غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اوران کوبدھ کے روزنیب کی عدالت میں پیش کیاجائے گا