اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 3 روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون فریدہ بیگم شہید ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 روز قبل بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے جندروب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے 28 سالہ فریدہ بیگم کو زخمی کردیا تھا، فریدہ بیگم کو پیٹ میں کئی گولیاں لگی تھیں ، انہیں علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا تاہم جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں.واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔