واشنگٹن( آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے سات ارب ڈالر کے منجمد اثاثے مشروط طور پر بحال کر د ئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان میں سے نصف سرمایہ
افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے استعمال ہو گا جب کہ باقی کے ساڑھے تین ارب ڈالر گیارہ ستمبر کے حملوں کے متاثرین کے لیے ہرجانے کے طور پر استعمال ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ رقوم فوری طور پر جاری نہیں کی جائیں گی بلکہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ ساڑھے تین ارب ڈالر کا سرمایہ ایک ٹرسٹ فنڈ کو دیا جائے، جو افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کرنے والی تنظیموں کی مدد کرے۔ باقی کے ساڑھے تین ارب ڈالر کی رقم مختلف عدالتوں میں گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کی جانب سے زیرسماعت دعووں میں ہرجانے کے طور پر دینے کے لیے دستیاب ہو گی۔