کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے سیکیورٹی سکواڈ واپس لے لیا گیا ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے انہیں فوری سیکیورٹی مہیا کی جائے ، نجی ٹی وی کے مطابق نبیل گبول نے موقف اختیار کیا ہے کہ حقائق بیان کرنے پر انہیں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ،، ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ، انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ انہیں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے اس لیے رینجرز کی سیکیورٹی مہیا کیا جائے