منسک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بیلاروس اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی گئی ، سرکاری ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو بیلا روس کے دورے کے دوران یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے ، وزیر اعظم نے بیلاروس اسٹیٹ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے اس اعزاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈگری میرے لیے اعزاز ہے ، یہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان باہمی تعاون کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھے گاجس سے تعلیم کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستان کو خطے میں بہت اہمیت حاصل ہے ، حکومت پاکستان تعلیم کی ترقی کیلئے ملک کے اندر اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بیلا روس پاکستان کیلئے اہم ملک ہے باہمی تعاون سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عمل آگے بڑھا یا جائے گا ،دنیا کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان خطے کے اندر امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں